پاکستان سپر لیگ 2019: فوجی فوڈز نے کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک کرلیا

پاکستان کی مشہور فوڈ اور بیوریج کمپنی اور ہاوٴس آف نور پور برانڈ کے مالکان فوجی فوڈز لمیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک کیا ہے

جمعہ 15 فروری 2019 20:45

پاکستان سپر لیگ 2019: فوجی فوڈز نے کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2019ء) پاکستان کی مشہور فوڈ اور بیوریج کمپنی اور ہاوٴس آف نور پور برانڈ کے مالکان فوجی فوڈز لمیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ پی ایس ایل 2019 کا آغاز 14 فروری 2019 سے ہورہا ہے جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔



اس اشتراک کے ذریعے فوجی فوڈز پاکستانی نوجوانوں کے پسندیدہ کھیل کی نمائندگی کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اور صحت و غذائیت کی حوصلہ افزائی کے فلسفے کی توثیق کرے گا۔ فوجی فوڈز لمیٹڈ کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران خٹک نے کہا، " ہم پاکستان میں کرکٹ سے وابستہ جذباتی وابستگی کے ذریعے دہائیوں پرانی روایت کے تصور کو سراہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 50 سال سے زائد عرصہ سے غذائیت کی روایت کی نمائندگی رکھنے والا ہمارا برانڈ اس اشتراک کو سامنے لانے کے لئے قدرتی طور پر موزوں نظر آتا ہے اور ہر اس بات پر خوشی مناتا ہے جس سے پاکستان کے مثبت امیج کو آگے بڑھایا جائے۔"

فوجی فوڈز لمیٹڈ صحت، توانائی اور ذائقہ کے ساتھ مکمل زندگی کے اہم اجزاء کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ملک کی نوجوان نسل کے لئے نئے مواقع کی فراہمی پر مستحکم انداز سے یقین رکھتا ہے۔

کرکٹ صرف پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہی نہیں بلکہ یہ صحت مند ذہن اور جسم کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے تصور کی بھی نمائندگی کرتا ہے اور یہ نوجوانوں کے لئے سب سے اہم سبق ہے۔

پاکستان سپر لیگ نے انتہائی مختصر وقت میں ملک کے اندر کرکٹ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے قابل ذکر مقبولیت کے ساتھ سب سے بڑے پلیٹ فارم کے طور پر اپنی پہچان بنا لی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر کا احساس ہوگیا ہے اور وہ پرامید ہیں ایک روز وہ قومی کرکٹ اسٹار بن جائیں گے۔ فوجی فوڈز رواں سال دلچسپ آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے اپنے پرستاروں کے ساتھ پی ایس ایل کو مزید دلچسپ بنانے کا عزم رکھتا ہے جس سے ان کے اندر مزید جوش بڑھ جائے گا۔