جرمن کارساز کمپنی واکس ویگن کی پاکستانی مارکیٹ میں آمد خوش آئند ہے، شاہ محمود قریشی

جرمنی کی دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر کی تعمیر، زراعت، فوڈ پراسیسنگ ،کان کنی، پیداوار، پانی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت کی مثبت سرمایہ کارانہ پالیسیوں سے مستفید ہو ہوسکتی ہیں، جرمن وزیر خارجہ سے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2019 22:58

جرمن کارساز کمپنی واکس ویگن کی پاکستانی مارکیٹ میں آمد خوش آئند ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جرمن کارساز کمپنی واکس ویگن کی پاکستانی مارکیٹ میں آمد خوش آئند ہے،جرمنی کی دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر کی تعمیر، زراعت، فوڈ پراسیسنگ ،کان کنی، پیداوار، پانی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت کی مثبت سرمایہ کارانہ پالیسیوں سے مستفید ہو ہوسکتی ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے دوران جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو دیرپا کثیر جہتی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معروف جرمن کارساز کمپنی واکس ویگن کی پاکستانی مارکیٹ میں آمد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کی دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر کی تعمیر، زراعت، فوڈ پراسیسنگ ،کان کنی، پیداوار، پانی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت کی مثبت سرمایہ کارانہ پالیسیوں سے مستفید ہوسکتی ہیں۔ وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب کو افغانستان میں قیام امن کے حوالے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اگلے ماہ دورہ پاکستان کے خواہاں ہیں۔