ہائوسنگ سکیموں کے رولز میں حقیقت پسندانہ ترامیم کی جائیں، عوامی فلاح کو پیش نظر رکھا جائے‘محمود الرشید

ترامیم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،باہمی مشاورت سے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے‘صوبائی وزیر

جمعہ 15 فروری 2019 23:14

ہائوسنگ سکیموں کے رولز میں حقیقت پسندانہ ترامیم کی جائیں، عوامی فلاح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے ہدایت کی ہے کہ ہائوسنگ سکیموں کے رولز میں حقیقت پسندانہ ترامیم کی جائیں اور اس ضمن میں عوامی فلاح و بہبود کوخصوصی طور پر مد نظر رکھا جائے۔ یہ ہدایات اُنہوں نے اس حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں سیکرٹری ہائوسنگ حسن اقبال، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ ہائوسنگ سکیموں کے این او سی ، لے آئوٹ پلاننگ سٹینڈرڈز ، مارکیٹنگ اور سروس ڈیزائن میں ترامیم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور باہمی مشاورت سے ترامیم کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ رولز میں ترامیم کرتے ہوئے بلڈرز اور ڈویلپرز کے جائز مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کیا جائے۔

سیکرٹری ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ حسن اقبال نے شرکا کو ہائوسنگ سکیموں کے رولز میں ترامیم کے حوالے سے ہونے والے گزشتہ اجلاسوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہائوسنگ سکیموں کے متعلق موجودہ رولز اور اُن میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران مجوزہ ترامیم پر شق وارغورو خوض کیا گیا اور ایل ڈی اے حکام اور بلڈرز کے نمائندوں نے اس حوالے سے اپنا تفصیلی موقف پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :