شام میں محفوظ زون میں صرف ترک فوجیں تعینات ہونا چاہیئں، انادولو

جمعہ 15 فروری 2019 23:35

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ترک وزیر دفاع ہلوسی اکر نے کہا ہے کہ شمالی شام میں مجوزہ ’محفوظ علاقے‘ میں صرف ترک فوج تعینات ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ترکش خبر رساں ادارے انادولو نے وزیر دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فورسز کے شام سے انخلا کے بعد ترکی شمالی شام میں محفوظ علاقے کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ترکی کوشش ہے کہ اتحادی ممالک سے لاجسٹک مدد حاصل کی جائے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ اس محفوظ علاقے سے امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کو خالی ہونا چاہیے۔ انقرہ حکومت کرد عسکری گروہ وائی پی جی کو دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے۔