Live Updates

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل، (پرسوں) پاکستان پہنچیں گے

شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،وہ شیڈول کے مطابق پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرینگے،دفتر خارجہ

جمعہ 15 فروری 2019 23:38

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان (پرسوں)17 فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں اور اب وہ (کل)17 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ اپنے شیڈول کے مطابق پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے ہمراہ شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

شہزادہ محمد بن سلمان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر سے ملاقات کریں گے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ سینیٹ کا ایک وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ آنیوالے سعودی وزراء اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے (آج) 16 تاریخ بروز ہفتہ کو پاکستان پہنچنا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات