سوئی سدرن گیس کمپنی کے 63ویں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد

جمعہ 15 فروری 2019 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا 63واں سالانہ اجلاس عام 15فروری 2019 کوکراچی میں منعقد ہوا۔ سالانہ اجلاس عام کی عمومی کارروائی کمپنی آڈٹ شدہ فائنانشل اسٹیٹمنٹس برائے سال مختتمہ30جون 2017کی وصولی اور اس پر ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز رپورٹ کے ساتھ غور و خوص تھا۔ اجلاس میں ایس ایس جی سی کے شیئر ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ صدارت بورڈ کے چیئرمین لفٹنٹ جنرل ( ر) جاوید ضیا کی عدم موجودگی کی سبب ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سینئر رکن ڈائریکٹر سردار رضوان کیہر نے کی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی نمائندگی کرنے والے دیگر ڈائریکٹر زمیں مرزا محمود، نوابزادہ ریاض نوشیروان، ڈاکٹر مجتبی میمن ، منظور علی شیخ اور ایم ریاض خان شامل تھے۔ ایس ایس جی سی مینیجمنٹ ٹیم میں قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر عمران فاروقی، ڈی ایم ڈی ایف اینڈ اے امین راجپوت، فسیح الدین فواد اور کمپنی سیکریٹری شعیب احمد بھی موجود تھے ۔ ، ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کی بڑی تعداد کو فائنانشل اسٹیٹمنٹس برائے سال 2016-17پر تبادلہء خیال کا موقع فراہم کیا۔ ایس ایس جی سی نے مالی سال 2016-17 کے دوران بعد از ٹیکس 1,336ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔