روس نے فراڈکے الزام میں امریکی سرماریہ کار کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا

فرانسیسی شہری پلیف ڈیل پال بھی زیرحراست افراد کی فہرست میں شامل ہیں. حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 فروری 2019 22:55

روس نے فراڈکے الزام میں امریکی سرماریہ کار کمپنی کے سربراہ کو گرفتار ..
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2019ء) روس نے فراڈکے الزام میں امریکی سرماریہ کار کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے‘ زیر حراست مائیکل کیلوی کو ماسکو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا. عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا گیا کہ اربوں ڈالر مالیت کی انوسٹمنٹ فنڈ کمپنی بارینگ وسکوٹ کے ذریعے وسیع پیمانے پر فراڈ کیے گئے.

عدالتی ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ فراڈ میں ملوث متعدد دیگرافراد کو بھی حراست میں لیا گیا‘انہوں نے بتایا کہ فنانشنل صنعت میں سرمایہ کاری کے امور دیکھنے والے فرانسیسی شہری پلیف ڈیل پال بھی زیرحراست افراد کی فہرست میں شامل ہیں.

(جاری ہے)

دوسری جانب کمپنی نے اپنے اعلامیے میں تصدیق کی کہ ان کے چار ملازمین کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی.

علاوہ ازیں اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈاون کا کمپنی کی سرگرمیوں یا کمپنی کے ملازمین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے. دوسری جانب فرانسیسی پلیف ڈیل پال نے عدالت میں پیش ہو کر انگریزی میں اپنی گرفتاری پر شدید اعتراض کیا‘پلیف ڈیل پال نے کہا کہ میں مزید حراست کے لیے پیش کی جانے والی درخواست کے خلاف سخت اعتراض اٹھاتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 برس سے ماسکو میں رہائش پذیر ہیں اور بیان کردہ الزام سے ان کا کوئی تعلق نہیں. روسی نائب وزیراعظم انٹون سیلوانا نے کہا کہ اگر غیرملکی سرمایہ کار پر جرم ثابت ہوا تو ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا‘انہوں نے کہا کہ اگریہ فراڈ ہے تو قانون شکنی نہیں کریں، اگر حقائق سچ ثابت ہوئے تو کسی کو بھی بخشش نہیں ملے گی. فرانسیسی پلیف ڈیل پال نے عدالت میں پیش ہو کر انگریزی میں اپنی گرفتاری پر شدید اعتراض کیا‘پلیف ڈیل پال نے کہا کہ میں مزید حراست کے لیے پیش کی جانے والی درخواست کے خلاف سخت اعتراض اٹھاتا ہوں.