امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے،شاہ محمود قریشی

پاکستان افغان طالبان کو مزاکرات کی میز پر لایا ، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے،میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب

جمعہ 15 فروری 2019 23:42

امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے،شاہ محمود قریشی
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو مزاکرات کی میز پر لایا، امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالا جائے خوشی ہے کہ ہماری بات تسلیم کی گئی ،ہم مذاکرات کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

افغانستان میں امن پاکستان کے وسیع ترمفاد میں ہے افغانستان اور امریکہ کے دوستوں کی ہم سے توقعات تھیں اور وہ یہ کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا ہم طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے، ابھی بہت سے کام باقی ہے لیکن پیش رفت ہو رہی ہے ، زلمے خلیل زاد اور صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو تسلیم کیا ،ہم مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے پر امید ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے۔