شعیب ملک نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کردکھایا جو کوئی اور پاکستانی کھلاڑی نہیں کرسکا

سابق کپتان پاکستان کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی میں 50یا زیادہ مرتبہ ففٹی پلس اننگز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 فروری 2019 23:26

شعیب ملک نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کردکھایا جو کوئی اور پاکستانی کھلاڑی ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری 2019ء) ملتان سلطانزکے کپتان شعیب ملک نے پاکستان کے لیے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کردکھایا جو پاکستان کا کوئی اور کھلاڑی ابھی تک نہیں کرسکا ہے ۔

(جاری ہے)

37سالہ شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کراچی کنگز کے خلاف محض28گیندوں پر5چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے52رنز کی اننگز کھیلی تاہم اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے ،شعیب ملک اب تک336ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 36.58کی اوسط سے8487رنز سکور کرچکے ہیں جن میں50نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 659چوکے اور254چھکے لگا رکھے ہیں ، شعیب ملک پاکستان کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 50یا اس سے زیادہ مرتبہ ففٹی پلس اننگز کھیلنے والے پہلے اور مجموعی طور پر12ویں کھلاڑی ہیں ،اس فہرست میں پہلا نمبر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ہے جنہوں نے اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں97ففٹی پلس سکور کررکھے ہیں ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر69مرتبہ ففٹی پلس کرکے دوسرے،نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم62مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرکے تیسرے، بھارتی کپتا ن ویرات کوہلی61مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دیکر چوتھے،آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور انگلینڈ کے جو روٹ61،61مرتبہ ففٹی پلس سکور بنا کرمشترکہ طور پر پانچویں،بھارت کے گوتم گمبھیر 53مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرکے چھٹے، سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز،بھارت کے سریش رائنا اور ویسٹ انڈیز کے ڈوین سمتھ51،51مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دیکر ساتویں اور شعیب ملک اور سابق آسٹریلوی بلے باز بریڈ ہوج ففٹی پلس سکورز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں50مرتبہ اپنا حصہ ڈال کر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ۔