اس جاپانی شخص نے خود کو زندہ کاکیشیائی گڈے میں بدل لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 فروری 2019 23:49

اس جاپانی شخص نے خود کو زندہ کاکیشیائی گڈے میں بدل لیا

جاپان سے تعلق رکھنے والے فنکار اور ماڈل میٹ کوواٹا کو جاپان کے  مشہور بیس بال کے کھلاڑی ماسومی کوواٹا کے بیٹے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن حالیہ سالوں میں انہوں نے اپنی جسمانی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کی  کافی زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔24 سالہ میٹ اب جاپانی نوجوان کم اور کاکیشیائی گڈے جیسے انسان   زیادہ لگتے ہیں۔
میٹ کی شکل و صورت گزشتہ چند سالوں سے جاپان کے سوشل میڈیا پر کافی زیادہ زیر بحث ہے۔

کچھ لوگوں انہیں ”غیر ملکی شہزادے“ یا ” انیمے  کریکٹر“  کی طرح نظر آنے پر سراہا رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ  میٹ  نے  پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔
گزشتہ دو سالوں سے میٹ کا شکل مسلسل بدل رہی ہے لیکن انہوں نےپچھلے سال کے شروع میں ہی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصویروں نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ان تصویروں سے تو  وہ اب جاپانی بھی نہیں لگتے۔اُن کی شکل اب کاکیشیائی انسانی گڈے جیسی ہے۔
میٹ نے کبھی بھی پلاسٹک سرجری کرانے کی تردید کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے چہرے کی ڈرامائی تبدیلیاں میک اپ  کی وجہ سے ہیں۔میٹ کو بیوٹی پراڈکس اور ٹریٹمنٹس کا جنون ہے۔ وہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے بیوٹی پراڈکس کی تشہیر بھی کرتے رہتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صرف بیوٹی پراڈکٹس سے چہرے کی ایسی تبدیلیاں ناممکن ہیں۔


بظاہر ایسا لگتا ہے کہ میٹ اپنی تصویریں پوسٹ کرنے سے پہلے ان میں ایڈیٹنگ بھی کرتے ہیں، جس سے لوگوں کو پلاسٹک سرجری کا گمان ہوتا ہے۔لیکن اگر یہ سب میک اپ سے ہے تو میٹ واقعی کمال کے میک اپ آرٹسٹ ہیں۔
میٹ کو جاپان سے باہر کوئی نہیں جانتا تھا لیکن حال ہی میں جاپانی میگزین سورا نیوز 24 نے اُن کی تصاویر شائع کیں تو وہ مغربی میڈیا کی نظروں میں بھی آ گئے۔
میٹ کی بدلتے چہروں کے ساتھ چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :