صابن چاٹ کر اُن کے ذائقے پر تبصرہ کرنے والی خاتون انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 فروری 2019 23:53

صابن چاٹ کر اُن کے ذائقے پر تبصرہ  کرنے والی خاتون انٹرنیٹ پر وائرل ..

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون صابن چاٹنے کی شوقین ہیں۔وہ نہ صرف صابن چاٹتی ہیں بلکہ ا ُن کے ذائقوں کے بارے مین تبصرہ بھی کرتی ہیں۔ اُن کے ان تبصروں کی ویڈیو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہو رہی ہیں۔
کھوسک آصیفہ کا تعلق انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے سے ہیں۔لوگ آصیفہ کی صابن کھانے کی ویڈیوز کو لاکھوں کی تعداد میں دیکھ رہے ہیں۔ اُن کی ویڈیوز  پر ہزاروں لائکس اور تبصرے ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگ اُن سے فرمائش کر کے صابن کے مخصوص برانڈ کا ذائقہ چکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔
آصیفہ نے اپنی صابن کھاتے ہوئے کی ویڈیو ایک ہفتے پہلے ہی  مذاق کے طور پر اپ لوڈ کی تھی۔ اس کے بعد تو وہ اپنے ملک کی کافی مقبول شخصیت بن چکی ہیں۔ انڈونیشیا کی کئی نیوز سائٹس اور آن لائن میگزین اُن پر خبریں دے چکےہیں۔

(جاری ہے)


اپنے حالیہ انٹرویو میں  آصیفہ نے بتایا کہ  انہوں نے پہلی بار 2 سال پہلے حاملہ ہونے پر  صابن کھائی تھی۔

پہلی بار انہوں نے نہاتے ہوئے صابن چکھی تھی، انہیں اس کا ذائقہ بہت پسند آیا تھا۔انہوں نے شرمندگی کےڈر سے اپنے شوہر کو اپنی اس عجیب و غریب عادت کے بارے میں نہیں بتایا ۔آصیفہ کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اُن کے شوہر کو بھی اُن کی عجیب و غریب عادت کا پتا چلا تھا۔
آصیفہ نے بتایا کہ خوش قسمتی سے دوران حمل کھائی جانے والی  صابن نے اُن کے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی انہیں صابن کھانے سے مسئلہ ہوا۔
اگرچہ دنیا کے دیگر ممالک  میں بھی  ریت، اینٹ اور پلاسٹک جیسی  غیر معمولی چیزیں کھانے والے لوگ موجود ہیں
لیکن  اُنہیں دیکھ کر  صابن یا دیگر غیر معمولی چیزیں کھانا عام لوگوں، خاص کر بچوں کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :