Live Updates

پاکستان سعودیہ تعلقات اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ تیار

پاکستان اور سعودیہ تعلقات کو مزید موثر بنانے اور قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 فروری 2019 10:48

پاکستان سعودیہ تعلقات اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2019ء) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پائے جانے والے دیرینہ تعلقات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گذشتہ کئی برسوں سے تعلقات قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان تعلقات کو عوامی اور حکومتی سطح پر مستحکم کیا جاتا ہے۔

تاہم اب ان تعلقات کو مزید موثر بنانے اور قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔جس کے تحت جن کھلیوں کے مقابلوں میں سعودی عرب کے کھلاڑی نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں ان کھلیوں میں سعودی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی۔اور اس بنیاد پر پاکستانی کوالیفائڈ کوچز اور کھلاڑی سعودی کھلا ڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکاٹر فہمیدہ مرزا اور سعودی حکومت کے سینئیر حکام شرکت کریں گے۔واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوگئی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 کی بجائے اب 17 فروری کو پاکستان آئیں گے۔ تاہم سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران مصروفیات کے شیڈول میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی۔ سعودی ولی اب 17 سے 18 فروری تک پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات