پلوامہ حملہ، بھارتی لڑکی نے پاکستان سے لاہور چھیننے کا مطالبہ کر دیا

بھارتی لڑکی کے ٹویٹ پر پاکستانیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 فروری 2019 11:39

پلوامہ حملہ، بھارتی لڑکی نے پاکستان سے لاہور چھیننے کا مطالبہ کر دیا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 فروری 2019ء) :یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگر جارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔ حملے میں 44 اہلکار ہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے بعد بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا اور تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ حملہ پاکستان نے کروایا ہے۔ جس کے بعد بھارتی عوام نے بھی پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا۔ اسی حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک بھارتی لڑکی نے کہا کہ اب ہمیں سرجیکل اسٹرائیک نہیں چاہئیں، ہمیں لاہور چاہئیے۔

(جاری ہے)

بھارتی لڑکی کا اتنا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر موجود پاکستانی صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ناشتہ کرنے لاہور آئیں ، ہم تو آپ کا 1965ء سے انتظار کر رہے ہیں۔
اسی صارف نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں بھارتی لڑکی کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کریں کہ ایک فلم بنائیں جس میں آپ لاہور کو فتح کر لیں ، جیسے آپ نے سرجیکل اسٹرائیکس کی فلم بنائی تھی، اور جیسے آپ نے ایک اور فلم بنائی تھی جس میں حافظ سعید کو مارد یا گیا تھا کیونکہ حقیقت میں تو آپ کی آرمی سے کچھ نہیں ہونے والا ۔

ایک خاتون صارف نے بھارتی لڑکی کو زبردست جواب دیتے ہوئے کہاکہ کیا آپ کو لاہور پسند ہے؟ لیکن میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ یہ لاہور ہے ، لالی پاپ نہیں۔
ایک اور صارف نے بھارتی لڑکی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پب جی گیم نہیں ہے۔
ایک صارف نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے تاکہ الیکشن جیتا جا سکے۔

ایک اور صارف نے بھارتی لڑکی کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کرلو جس دن موڈ تبدیل ہوا اس دن خالصتان تحریک کے نتیجے میں پنجاب تم بھارتیوں کے ہاتھ سے لیں گے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی لڑکی کو اس ٹویٹ کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔