پلوامہ دھماکے کے مبینہ حملہ آور کے والدین کا اہم بیان
بھارتی فوج کے تشدد اور غیر انسانی رویے نے بیٹے کو شدت پسند بنایا، فوجیوں کے تشدد کے باعث بیٹا ان سے نفرت کرنے لگ گیا جس کے بعد اس نے اسلحہ اٹھانے کی ٹھان لی تاہم بیٹے کے منصوبے کا علم نہیں تھا۔ والدین کا بیان
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 فروری 2019 12:10
(جاری ہے)
ہمارا بیٹا گذشتہ سال مارچ کی ۱۹ تاریخ سے لاپتہ ہے ہم نے بہت تلاش کیا لیکن بےسود ثابت ہوا۔
غلام حسن ڈار نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار سیاستدانوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بات چیت سے مسئلے کو حل کرنا چاہئیے یہ لوگ نوجوانوں کو شدت پسند بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگر جارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔ حملے میں 44 اہلکارہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا اور تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ حملہ پاکستان نے کروایا ہے، تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارت الزام ترجمان دفتر خارجہ نے مسترد کر دیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.