سری لنکا اور بنگہ دیشی ٹیمیں 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپر 12 رائونڈ میں براہ راست جگہ نہ بنا سکیں

دونوں ٹیموں کو سپر 12 رائونڈ تک رسائی کیلئے اضافی رائونڈ کا مرحلہ عبور کرنا ہو گا مقابلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز کی دیگر 6 ٹیموں سے ہو گا، رپورٹ

ہفتہ 16 فروری 2019 12:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سابق عالمی چمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپر 12 رائونڈ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکیں ، دونوں ٹیموں کو سپر 12 رائونڈ تک رسائی کیلئے اضافی رائونڈ کا مرحلہ عبور کرنا ہو گا جس میں ان کا مقابلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز کی دیگر 6 ٹیموں سے ہو گا، گروپ مرحلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020ء تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹاپ رینکڈ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 رائونڈ سے ٹائٹل مہم کا آغاز کریں گی۔ رینکنگ میں نچلے نمبرز پر ہونے کی وجہ سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 رائونڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہیں۔ دونوں ٹیموں کو سپر 12 رائونڈ تک رسائی کیلئے انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کی دیگر 6 ٹیموں کے خلاف گروپ مرحلے میں مقابلہ کرنا ہو گا۔ گروپ مرحلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020ء تک کھیلا جائے گا۔