پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل ،خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع
احتساب عدالت کا تفتیشی حکام کو خواجہ برادران کیخلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم ،ریفرنس بھی جلد دائر کرنے کی ہدایت کر دی
ہفتہ 16 فروری 2019 13:21
(جاری ہے)
اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔
عدالت نے تفتیشی حکام کو آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو بھی جلدی کام کرنے کی ہدایت کی۔جبکہ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جو 60 سال پرانی لگ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا خیال تو ہونا چاہیے، حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں، ہمیشہ ان کی حکومت نہیں رہنی۔ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ بہت جلد ہم دونوں بھائی درخواست ضمانت دائر کرنے جا رہے ہیں۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور عدالت کی جانب آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس اور خواتین پولیس اہلکار بھی احتساب عدالت کے اطراف میں تعینات رہیں۔نیب حکام خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے لیکر روانہ ہوئے تو مرکزی گیٹ پر لیگی کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی کی ۔کارکن گاڑی کے آگے کھڑے ہوکر اور ساتھ جاتے ہوئے نعرے لگا تے رہے ۔واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب )نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.