اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون میں شہریوں کے داخلہ پر پابندی عاہد کر دی

فیض آباد تا ریڈ زون میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ ،تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں، حکام

ہفتہ 16 فروری 2019 14:18

اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون میں شہریوں کے داخلہ پر پابندی عاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون میں شہریوں کے داخلہ پر پابندی عاہد کر دی ہے،اس سلسلے میں انظامیہ نے بتایا کہ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس علاقے میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

(جاری ہے)

فیض آباد تا ریڈ زون میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عوام سے درخواست ہے کہ متبادل انتظامات کر لیں-ٹریل 2 ٹریل 3 ٹریل 5 اور سید پور ویلج ٹریل کو15تا 17 فروری پبلک کیلئے بند رہے گا۔ حکام نے کہاکہ تکلیف کے لے معذرت خواہ ہیں۔