12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کی انٹرن شپ کیلئے منتخب

پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کا تعلق کراچی سے ہے ،ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرنشپ کیلئے منتخب کیا سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کا تعلق کراچی سے ہے جنہیں ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرنشپ کیلئے منتخب کیا ،رپورٹ

ہفتہ 16 فروری 2019 14:18

12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کی انٹرن شپ کیلئے منتخب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان کی ایک اور ہونہار اور باصلاحیت طالبہ 12 سالہ رادیہ عامر نے امریکی خلائی ادارے ناسا میں اپنی جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کردیا۔12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کا تعلق کراچی سے ہے جنہیں ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرنشپ کیلئے منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا کی ایک ہفتے کی انٹرنشپ پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ انٹرن شپ پروگرام میں مستقبل میں خلاء باز بننے کی تربیت حاصل کرسکیں گی۔

ناسا نے رادیہ عامر کو مختلف ممالک کے 25 طلباء کے گروپ کے ساتھ منتخب کیا ہے،رادیہ عامر برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جنہیں بچپن سے ہی خلاء میں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا۔وہ اپنا خواب پورا کرنے کیلئے 16 فروری کو کراچی سے ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کیلئے روانہ ہوں گی۔