Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے نیب کی جانب سے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں سے اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے ، ٹوئٹ

ہفتہ 16 فروری 2019 14:18

وزیراعظم عمران خان نے نیب کی جانب سے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے نیب کی جانب سے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اسماعیل خان نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ نیب نے سنسکرت میں جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایشیا کے واحد اسکالر اور آرکیالوجی میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عبدالصمد کو کم آمدنی والے ورکرز کو غیر قانونی کھدائی روکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔


اسماعیل خان نے لکھا کہ یہ سب کیا ہے کیوں کوئی ادھر خدمت کرے گا ۔وزیراعظم عمران خان نے اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں موجود اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لینا چاہیے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات