شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا ،گرمیوں میں ہنزہ میں سیلاب کا خدشہ

آبادی کیلئے متبادل روڈ کی مرمت اور پل کا انتظام کیا گیا ہے، کسی بھی خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ بھی کیا جا رہا ہے، ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے

ہفتہ 16 فروری 2019 14:18

شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا ،گرمیوں میں ہنزہ میں سیلاب کا ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا جس کے باعث گرمیوں میں ہنزہ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فرید احمد کے مطابق شیسپر گلیشئر 3 ماہ کے دوران 1600 میٹر تک سرک چکی ہے، گلیشئر سرکنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کا بہاؤ رکنے کی وجہ سے 2 بجلی گھروں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شیسپر گلیشئر سرکنے کے باعث گرمیوں میں جھیل سے پانی کے اخراج سے سیلاب کا امکان ہے۔فرید احمد کے مطابق گلیشئر کے تیزی کے سرکنے کی صورت میں آبادی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جی بی ڈی ایم اے نے انتہائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے اور آبادی کو گلیشئر اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے بند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے کے مطابق آبادی کیلئے متبادل روڈ کی مرمت اور پٴْل کا انتظام کیا گیا ہے، کسی بھی خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :