بے بنیاد الزام تراشیوں سے بھارت کو نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا، وزیر خارجہ

اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں پاکستان تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی پاکستان ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتا، امریکی میڈیا کو انٹرویو

ہفتہ 16 فروری 2019 14:27

بے بنیاد الزام تراشیوں سے بھارت کو نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے ،بے بنیاد الزام تراشیوں سے نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا،یہ افسوسناک واقعہ جس میں جانیں ضائع ہوئیں لوگ زخمی ہوئے یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس واقعہ کے بعد ہندوستان نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا۔ہندوستان ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے۔بے بنیاد الزام تراشیوں سے نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں پاکستان تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھارت کی خام خیالی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اس میں ماضی میں بھی ناکام ہوا ہے اور مستقبل میں بھی ناکامی کا سامنا کرے گا۔ انہوںن ے کہاکہ بھارت کو خود دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے احتجاج کی وجوہات کیا ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔انہوںنے کہا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں جنازوں کے اٹھنے کا انتظام کی پاکستان کرتا ہے۔انہوںن ے کہاکہ پاکستان چاہے بھی تو یہ نہیں کرسکتا۔انہوںن ے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نالہ ہیں وہ اپنی مرضی اور منشا سے احتجاج کیلئے نکلتے ہیں،ہندوستان اپنی پالیسی اور رویے سے کشمیر کو کھو رہا ہے۔