وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کامیاب دورہ جرمنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 16 فروری 2019 14:27

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کامیاب دورہ جرمنی کے بعد وطن واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کامیاب دورہ جرمنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میونخ میں منعقدہ گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔انہوں نے عالمی سیکورٹی کانفرنس کے افغانستان سے متعلق خصوصی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

وزیر خارجہ نے میونخ میں امریکن سینٹرز اور کانگریس مین سے ملاقات کی اور پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا بھرپور موقف پیش کیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ کے دوران جرمنی، کینیڈا ، ازبک کے وزرائے خارجہ اور افغان صدر کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ جرمنی میں جرمن اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ھندوستان اور وزیر اعظم نریندرا مودی کے بلا جواز الزامات کا بھر پور جواب دیا ۔توقع کی جارہی ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ جرمنی اور اس دوران ہونے والی اہم ملاقاتیں، پاک امریکہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کیلئے بہت سود مند ثابت ہو گا۔