مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے پلوامہ، اسلام آباد اضلاع سے 13نوجوان گرفتار کر لئے

ہفتہ 16 فروری 2019 14:51

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے پلوامہ، اسلام آباد اضلاع سے 13نوجوان ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پلوامہ اور اسلام آباد کے اضلاع سے 13کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو پلوامہ اور اسلام آباد کے مڈورہ، لاری بل، کاکہ پورہ، مر ہامہ اور دیگر علاقوں سے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں ایک دھماکے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 49اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد قابض فورسز نے علاقے میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مڈورہ کے علاقے میں آزادی پسند کارکن مدثر خان کے گھر پر بھی رات کے وقت چھاپہ مار کر انکے اہلخانہ کو مار ا پیٹا اور گھریلو اشیا کی توڑپھوڑکی ۔ چھاپوں اور نوجوانوںکی گرفتاری کیلئے جنوبی کشمیر کے علاقوں خاص طور پر پلوامہ، اونتی پورہ ، ترال اور سنگم میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔