قائم مقام صدر ومرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)و سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا دورہ ہٹیاں بالا، شاندار استقبال کیا گیا

سراں کوہالہ پراجیکٹ کی تعمیر کا حامی ہوں ،ماحولیاتی آلودگی کے تحفظات کو دور کیا جانا چاہئے ،نیلم جہلم پراجیکٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہو ،ذاتی طور پر چاہتا ہوں پراجیکٹ تعمیر ہونا چاہئے، اس سے روز گار کے مواقع میسر آئینگے، ریاست ترقی کریگی، شاہ غلام قادر

ہفتہ 16 فروری 2019 15:07

قائم مقام صدر ومرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)و سپیکر اسمبلی شاہ غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) قائم مقام صدر ومرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر شدید بارش اور موسمی خرابی کے باوجود ہٹیاں بالا پہنچے ہٹیاں بالا میں کارکنان مسلم لیگ(ن)،یوتھ ونگ،ایم ایس ایف(این)چیئرمین ضلع زکوٰ ة راجہ مشتاق خان ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،چیئرمین علماء مشائخ کونسل صا حبزادہ عمران پزیر،یوتھ رہنماء سردارو قار گجر،کی قیادت میں لیگی کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے گلے میں مالے بھی ڈالے گئے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔

قائم مقام صدر وسیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)شاہ غلام قادر نے خطہ کشمیر کی عظم روحانی شخصیت پیر سکندر شاہ کاظمی کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزداہ عمران پذیر نے دعا کی۔

(جاری ہے)

قائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر ہٹیاں بالا میں سراں کوہالہ پراجیکٹ کی تعمیر کے حق نکالی جانیوالی ریلی کے شر کا سے کہا کہ سراں کوہالہ پراجیکٹ کی تعمیر کا حامی ہوں لیکن ماحولیاتی آلودگی کے تحفظات کو دور کیا جانا چاہئے اور نیلم جہلم پراجیکٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہو پایا ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ پراجیکٹ تعمیر ہونا چاہئے اس سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور ریاست ترقی کرے گی لیکن دریاوں کا رخ موڑنے سے مسائل پیدا ہوں گے جن کے حل کیلئے وفاقی حکومت پاکستان واپڈا اور تعمیراتی کمپنی کو از سر نو جائزہ لینا چاہئے۔

سراں کوہالہ پراجیکٹ پر حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے کوئی ایشو نہیں اس موقع پر چئرمین سراں کوہالہ پراجیکٹ کیمٹی راجہ ممتاز خان میجر (ر) رفیق اعوان، راجہ عمر عزیز، راجہ ارشد، سید ر ضوان نقوی نثار عباسی نے سراں کوہالہ پراجیکٹ کی تعمیر کی حمایت کر نے پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا شکر یہ ادا کیاقائممقام صدر وسیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)شاہ غلام قادر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد اسلم مرزا کی دعوت پر ڈسٹرکٹ پریس کلب آئے اس موقع پر صحافیوں اور کارکنان مسلم لیگ(ن) بھی موجود تھے قائم مقام صدر ریاست شاہ غلام قادر نے نو منتخب تنظیمی باڈی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے عہدیداران سے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ملاقات کی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے پارلیمانی پارٹی کا حسن ہوتا ہے سینئر وزیر طارق فاروق کے تحفظات اور اختلاف رائے درست ہیں اختلاف رائے کا یہ مطلب نہیں کوئی سازش ہو رہی ہے اختلاف رائے سے ہی بہتری آتی ہے اور مشاورت کا عمل شروع ہوتا ہے جو حکومت اور ریاست کے عوام کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے وزیر اعظم کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی طارق فاروق کی کچھ باتیں درست ہیں اور کچھ درست نہیں اختلاف رائے پبلک مقامات پر نہیں ہونا چائیے یہ پارلیمانی پارٹی کے اندر ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ سراں کوہالہ پراجیکٹ کی تعمیر کے حق میں ہوں لیکن ماحولیاتی آلودگی کے تحفظات کو دور کیا جانا چائیے اور متاثرین سراں کوہالہ پراجیکٹ اپنے حقوق کے بجائے تعمیراتی کمپنی کے ترجمان بن کر تعمیراتی کمپنی کی طرف سے دلائل دے رہے تھے جو ہرگز اجتماعی مفادات میں نہیں نیلم جہلم پراجیکٹ کا معاملہ بھی حل نہیں ہو پایا زاتی طور پر چاہتا ہوں کہ پراجیکٹ تعمیر ہونا چائیں اس سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور ریاست ترقی کرے گی لیکن دریاوں کا رخ موڑنے سے مسائل پیدا ہوں گے جن کے حل کے لیے وفاقی حکومت پاکستان واپڈا اور تعمیراتی کمپنی کو از سر نو جائزہ لینا چائیے سراں کوہالہ پراجیکٹ پر حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے کوئی ایشو نہیں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کی آمد مظفر آباد نیک شگون ہے پاکستان کے حکمرانوں اور پاکستان کے عوام نے میری تجویز نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر عمل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا افغان حکومت نے بھی پہلی مرتبہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے کشمیریوں کے حق آزادی کی آواز بلند کی ہے جس پر ہم ان کے مشکور وممنون ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد اسلم مرزا نے صدر ریاست کا پریس کلب آمد اور عہدیداران کو مبارک باد دینے پر شکریہ اداء کیا اور عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ ڈاکٹرز کی حاضری اور خدمات کی سر انجام دہی ریاست گیر مسلہ ہے تعجب ہے کہ ڈاکٹرز اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر ہونا گواراہ نہیں کرتے صحت عامہ میں اصلاحات کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس پر جامع پالیسی مرتب ہو رہی ہے تقریب سے قاضی شمیم احمد ایڈ منسٹریٹر بلدیہ، صاحبزادہ عمران پذیر، نے بھی خطاب کیا ا ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین ، چیئرمین ضلع زکوٰ ة راجہ مشتاق خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان صارم,افسر مال اسماعیل اعوان,معاون خصوصی سپیکر ارسل خان صدیقی، پی آر او ہمراہ سپیکر اسمبلی سید جہانگیر شاہ،ڈی پی او صدام شاہ درجنوں افراد موجود تھے شاہ غلام قادر کچھا سیدان میں لیگی راہنما سید تصویر نقوی کی قیادت میں کارکنان نے والہانہ استقبال کیاکچھا سیدان میں ممتاز لیگی راہنما سید فر مان شاہ نقوی کے گھر گے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی امرا ساون پہنچے تو ڈاکٹر منیر ہمدانی ، طیب ہمدانی،سید اسد علی کی قیادت میں والہانہ استقبال کیا گیا ساون میںمسلم لیگ(ن) کے تحصیل صدر ڈاکٹر سیدمنیر ہمدانی کی والدہ کی عیادت کی اور امراہ ساون کے مقام پر عجائب ہمدانی کے گھر گے وہاں پر بھی عجائب ہمدانی کی قیادت میں والہانہ استقبال کیا گیا حلقہ پانچ کے کارکنان مسلم لیگ ن سے ملاقات کی ان کی طرف سے دی گی ٹی پارٹی میں شر کت کی ساون سے گوجر بانڈی گئے قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، د ممتاز عالم دین علامہ سید محمد اسحاق نقوی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائشگاہ گوجربانڈی گے، شاہ غلام قادر نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر بزرگ عالم دین مولانا سید حمید اللہ شاہ نقوی، علامہ سید محمد اسحق نقوی، سید محمد الیاس نقوی، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی کے سابق کوآرڈینیٹر طاہر حسین نقوی، صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوجر بانڈی خواجہ مسعود قادر،وائس پرنسپل ڈگری کالج چناری پروفیسر سید شبیر حسین نقوی،سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما سید عبدالمتین نقوی، قاری سید محمد عبدالواحد، حافظ سید عبدالسلام، سید عبدالباسط نقوی، ممبر آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن انصار نقوی، امجد اعوان سمیت انتظامیہ، محکمہ پولیس کے افسران و دیگر افراد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عثمان صارم,افسر مال اسماعیل اعوان,معاون خصوصی سپیکر ارسل خان صدیقی، پی آر او ہمراہ سپیکر اسمبلی سید جہانگیر شاہ،ڈی پی او صدام شاہ، سینئر لیگی رہنماؤں راجہ نثار علی خان، سید تصویر نقوی، ڈاکٹر سید منیر ہمدانی، سید خالد ہمدانی، طیب ہمدانی،پریس کلب ہٹیاں بالا کے ممبران سید اسرار ہمدانی، سید عدنان فاطمی، یوسف ہمدانی، زاہد ہمدانی،سمیت درجنوں افراد موجود تھے،سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، ۔

بعدازاں ممتاز عالم دین علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے قائمقام صدر ریاست شاہ غلام قادر کو اپنے ہفت روزہ قلم کی سالانہ جلد پیش کی، گوجر بانڈی سے چناری پہنچے جہاں مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں، پروفیسر خٰالد لطیف میر، سید رفیق شاہ، صدر مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ طاہر فاروق رائسیانی ، ایم ایس ایف این کے رہنمائوں مدثر کوکھر، راجہ وقاص کی قیادت میں کارکنان نے شاہ غلام قادر کا والہانہ استقبال کیا قائد اعظم ریسٹ ہاوس میں بھی قیام کیا جہاں انہوں نے کارکنوں سے ملا قاتیں بھی کی اور وہاں یوتھ کے نوجوانوں نے خوب بھراس بھی نکلالی لیکن جب صدر ریاست سے کارکن پوچھتے تو وہ جواب دیتے کہ یہ وزیر اعظم صاحب کا حلقہ ہے یہاں تو کارکنوں کے مسائل حل ہونے چاہیے البتہ اکثریت کارکنوں کی اس موقع پر موجود تھی چناری سے نوگراں حلقہ نمبر چھ میں ممتاز لیگی راہنماوں طارق محمود اعوان ادیب اعوان ،سرمد اعوان فاخر اعوان کے ر ہا ئش گاہ پہنچے جہاں سابق ممبر کشمیر کونسل و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء انجینئر رفاقت حسین اعوان کی قیادت میں کارکنان مسلم لیگ (ن)نے شاہ غلام قادر کا والہانہ استقبال کیا طارق محمود اعوان کی رہائش گا ہ پر ان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی نوگراں کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سردار خان اعوان کی و فات پر ان کے گھر گے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔