خواجہ سعد رفیق کی ٹانگ میں شدید درد کی شکایت

ہفتہ 16 فروری 2019 15:38

خواجہ سعد رفیق کی ٹانگ میں شدید درد کی شکایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق جیل میں ٹانگ کے شدید درد میں مبتلا ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری ٹانگ میں بہت پرانا درد ہے جو دوبارہ نکل آیا ہے ۔ میں مسلسل ایک ہفتے سے جیل انتظامیہ کو اس کی شکایت کر رہا ہوں اور ایک ہفتے بعد ڈاکٹر نے آکر میری ٹانگ کی سوجن کا جائزہ لیا ہے ۔