انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس پنجاب میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری ،غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

آڈیٹر جنرل پاکستان نے کمپنی میں ہونیوالے غیر قانونی اقدامات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی سفارش کر دی‘ذرائع

ہفتہ 16 فروری 2019 15:38

انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس پنجاب میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری ،غیر قانونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس پنجاب میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری اور غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمپنی میں ہونے والے غیر قانونی اقدامات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس پنجاب میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بھرتیوں کی گئیں جس پر کمپنی کے ملازمین نے چیئرمین نیب، ڈی جی انٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ محکموں سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کے ایچ آر منیجر کی غیر قانونی بھرتی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی رپورٹ کی ہے اور انہوں نے بھی کمپنی میں ہونے والے غیر قانونی اقدامات کی اعلی سطحی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 3.4 ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔