بلوچستان پولیس پنجاب سیف سٹی کی مدد سے صوبائی مانیٹرنگ سسٹم اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیگی

پکار15 کو بلوچستان تک پھیلانے کیلئے دونوں صوبائی حکومتیں معاہدہ کریں گی،آئی جی بلوچستان کی 2 ماہ میں پراجیکٹس مکمل کرنے کی سفارش

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

بلوچستان پولیس پنجاب سیف سٹی کی مدد سے صوبائی مانیٹرنگ سسٹم اور کمپلینٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بلوچستان پولیس پنجاب سیف سٹی کی مدد سے صوبائی مانیٹرنگ سسٹم اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دے گی۔آئی جی بلوچستان نے 2 ماہ میں دونوں پراجیکٹس مکمل کرنے کی سفارش کر دی ،پکار15 کو بلوچستان تک پھیلانے کیلئے دونوں صوبائی حکومتیں معاہدہ کریں گی۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسرا کبر ناصر خان نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کر کے آئی جی بلوچستان اور سی سی پی او کوئٹہ سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے اکبر ناصر خان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی بلوچستان پولیس کو ہر ممکن تکنیکی و تربیتی مدد فراہم کریگی،آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کیلئے مکمل تعاون جاری ہے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے بلوچستان پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔