راوی روڈ پرپلاٹ کاتنازعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے کارندوں نے پراپرٹی ڈیلر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،تاحال دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ‘مدعی مقدمہ

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

راوی روڈ پرپلاٹ کاتنازعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے کارندوں نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) راوی روڈ پرپلاٹ کاتنازعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے کارندوں نے پراپرٹی ڈیلر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرہ پراپرٹی ڈیلرعرفان کوطبی امداد کیلئے میواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسے ڈنڈوں اور آہنی راڈ کی مدد سے تشدد کانشانہ بنایاگیاہے۔

شفیق آباد پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمدریاض سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمدریاض نے پلاٹ کی رقم کامطالبہ کرنے پرتشددکروایا، ملزم اپنے عہدے اناجائزاستعمال کرتے ہوئے مفت پلاٹ ہتھیانا چاہتاتھا۔عرفان نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعدبھی ملزم ریاض حنیف کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :