بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا

اپنے بیٹے کی پہلی فلم کا پوسٹر پیش کرتے ہوئے والد کی حیثیت سے کنفیوژ بھی ہوں اور فخر بھی محسوس کر رہا ہوں ، سنی دیول

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی بالی ووڈ فلم نگری میں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کے تینوں بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول فلم نگری سے وابستہ ہیں اور اب ان کے پوتے کرن دیول بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

سنی دیول کی جگہ سے گزشتہ روز اپنے بیٹے کرن دیول کی آنیوالی ڈیبیو فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک والد کی حیثیت سے میں کنفیوژ بھی ہوں اور فخر بھی محسوس کر رہا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کی پہلی فلم کا پوسٹر پیش کر رہا ہوں‘۔انہوں نے اپنے بیٹے کرن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کرن کے سینماء کا سفر شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کرن دیول کی پہلی فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کی ہدایات بھی خود سنی دیول نے دی ہیں۔سنی دیول نے فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کو ایک ایڈونچر سے بھرپور رومانوی داستان قرار دیا ہے جس کیلئے وہ امید کرتے ہیں کہ یہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر جائے گی۔فلم ’پل پل دل کے پاس‘ میں کرن دیول کے ساتھ اداکارہ سحر بمبا جلوہ گر ہوں گی،فلم کا نام نامور اداکار دھرمیندر کی 1973 کی فلم ’بلیک میل‘ کے مقبول گانے ’’پل پل دل کے پاس‘ سے منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :