شالیمارتھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ’گھر سے بازار تک‘جاری

امید ہے لاہور کے شائقین کو ڈانس آئٹم پسند آئیں گے ، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کچھ نیا کر کے دکھائوں، صائمہ خان

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

شالیمارتھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ’گھر سے بازار تک‘جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) شالیمارتھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ’گھر سے بازار تک‘کامیابی سے جاری ہے ۔ ڈرامے میں ملتان کی معروف پرفارمرزکومل خان اور فرح خان پہلی بار اکٹھی پرفارم کررہی ہیں۔دونوں پرفارمرز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امید ہے کہ لاہور کے شائقین کو ہمارے ڈانس آئٹم پسند آئیں گے۔

(جاری ہے)

صائمہ خان نے کہا کہ اس ڈرامہ کیلئے شاندار ڈریسز اور منفردڈانس آئٹم تیار کئے ہیں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نہ کچھ نیا کرکے دکھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے پرستاروں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی میری ڈانس پرفارمنس پسند آئے گی۔’گھر سے بازار تک‘ کے رائٹروڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں صائمہ خان،سونو بٹ، طاہر نوشاد، مختارچن، گڈو کمال، اسدمکھڑاسمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :