پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب کبھی پور انہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

جانی نقصان و تشدد کے نہ کل حامی تھے نہ آج ہیں ،ہمیں جانی نقصان پر صدمہ ہے،پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا،انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں،بھارت کو سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے، وزیر خارجہ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ..
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب کبھی پور انہیں ہوگا، جانی نقصان و تشدد کے نہ کل حامی تھے نہ آج ہیں ،ہمیں جانی نقصان پر صدمہ ہے،پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا،انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں،بھارت کو سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے اختتام پر پہلے سے زیادہ پراعتماد لوٹ رہا ہوں۔، انہوں نے کہاکہ امریکن سینٹرز سے ملاقات میں واضح ہوگیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اینگیج کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہاکہ جرمنی، کینیڈا ، ازبک وزرائے خارجہ اور افغان صدر کے ساتھ ملاقاتوں سے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب کبھی پور انہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ افسوس ناک واقعہ ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے،نہ کل تھے نہ آج ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا،یہ ہماری واضح پالیسی اور حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا۔انہوںنے کہاکہ الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا،ہمیں ان کے جانی نقصان پر صدمہ ہے،ان خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بغیر تحقیق کے الزام تراشیوں پر افسوس ہوا۔ انہوںن ے کہاکہ بھارت کو سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے، انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خطے کے امن و استحکام کو فوقیت دینی چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امریکی سینیٹرز کے وفد سے ملاقات انہتائی اطمنان بخش رہی،وہ بھی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو دوبارہ سے استوار دیکھنا چاہتے ہیں،وہ بھی صدر ٹرپ اور وزیر اعظم عمران کے درمیان ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں دونوں مل بیٹھ کر خطے کے امن و استحکام کے بارے میں سوچیں۔