وزیر خارجہ شاہ محمود اور یورپی یونین کی سیکرٹری کے درمیان ملاقات ،

دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،سیکورٹی پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی مارچ میں پاکستان کا اہم دورہ کریں گی

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

وزیر خارجہ شاہ محمود اور یورپی یونین کی سیکرٹری کے درمیان ملاقات ،
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان اور یورپی یونین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکانزم کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی مارچ میں پاکستان کا اہم دورہ کریں گی۔