زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:15

زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر لاہور میں زہریلا دھواں چھوڑنے والی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، فیکٹریوں کے زہریلے دھوئیں سے شہریوں خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ ماحولیات سے رجوع کیا، محکمہ ماحولیات کی جانب سے فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں نہیں کی جا رہی ہے۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے، زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے۔