Live Updates

دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترمیم کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 16 فروری 2019 16:15

دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترمیم کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترمیم کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شادی کی رجسٹریشن کے لئے دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کے موجود ہونے کا کوئی قانون موجود نہ ہے، پاکستان میں کم عمری کی شادی کے رجحان کو قانونی طور پر ختم کیا جانا چاہئے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کی جائے ،کوئی بھی شادی دلہا اور دلہن کے قومی شناختی کارڈ کے بغیر رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات