سرگودھا ، پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو قتل کرنے پر ورثاء کیخلاف مقدمہ درج، بھائی گرفتار

ہفتہ 16 فروری 2019 16:15

سرگودھا ، پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو قتل کرنے پر ورثاء کیخلاف ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سرگودھا کے چک میں پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو ورثاء کے ہاتھوں قتل کرنے پر پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے اور اسے چھپانے کے الزام میں باپ ،بھائیوں اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کر کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 107 جنوبی کی 22سالہ ثوبیہ بی بی مبینہ طور پر چنیوٹ کے نوجوان کزن سے شادی کی خواہشمندتھی۔

(جاری ہے)

لیکن اہل خانہ نے پسند کیا شادی کا رشتہ کرنے سے انکار کردیا تو لڑکی نے من مرضی کرنے کی دھمکی دے دی جس پر لڑکی کے والد منظور،چچاظہوراور 2 بھائیوں محمد عامر،عامر شہیل نے رات کو لڑکی کو گلا دبا کر قتل کردیااور مقتولہ کی نعش کو گھر کے قریب ہی دفن کر دیا۔ جس کی اطلاع مقتولہ کی بہن فری نے پولیس کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں اور تھانہ عطاء شہید پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں باپ چچا اور بھائیوں کیخلاف زیر دفعات 302/311/210/34 ت پ مقدمہ درج کر مقتولہ کے بھائی عامر سہیل کو گرفتار کر لیا۔صدر سرکل پولیس مصروف تفتیش ہے۔