کوٹلی، سہنسہ پولیس ان ایکشن ،بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار ،مقدمہ درج ،تفتیش شروع

ہفتہ 16 فروری 2019 16:18

کوٹلی، سہنسہ پولیس ان ایکشن ،بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار ،مقدمہ ..
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) تھانہ پولیس سہنسہ ان ایکشن ،بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ایک کلو دس گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ عامر فاروق نے ہمراہ مہتاب اسلم ،سیف السلام ،فیصل حیات تفتیشی افسر محمد آزاد ڈی ایف سی دلشاد قمر،بنارس، فخرالسلام نے دوران گشت سرساوہ روڈ پر دو مشکوک افراد کی توقیر ولد عزیز اور اسد ولد شہپال ساکنان سہنسہ کی تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو دس گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلا منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔