انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ پرسوں سے پشاورمیں شروع ہوگی،

آخری مرحلے میں کوالیفائی کرنیوالی اٹھارہ ٹیمیں ملک بھر سے پشاور پہنچنا شروع ہوگئی

ہفتہ 16 فروری 2019 16:20

انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ پرسوں سے پشاورمیں شروع ہوگی،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ پرسوں 18 فروری سے پشاورمیں شروع ہورہی ہے‘آخری مرحلے میں کوالیفائی کرنیوالی اٹھارہ ٹیمیں ملک بھر سے پشاور پہنچنا شروع ہوگئی ہیں ‘مقابلوں کے ڈراز کا اعلان (کل ) کیا جائیگا اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے ٹیمیں پشاورپہنچ رہی ہیں جن کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں چمپئن شپ کا افتتاح کل 18 فروری کو پشاور یونیورسٹی گرائونڈ پر ہوگا جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 19 فروری سے چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جائیں گے چیمپئن شپ بائیس فروری تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں امید ہے کہ اس ایونٹ میں عوام کو بہترین مقابلے دیکھنے کوملیں گے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے بھرپور سپورٹ کی ہے اور ان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :