18 فروری پیر کو شاہراہ دستور پر واقعہ تمام فیڈرل سرکاری دفتر بند ہوں گے، چوہدری فواد حسین

کچھ وزارتوں،ڈویژنوں اور محکموں میں ضروری سٹاف کام کے لئے موجود ہو گا،وزیراطلاعات

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

18 فروری پیر کو شاہراہ دستور پر واقعہ تمام فیڈرل سرکاری دفتر بند ہوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 18 فروری پیر کو شاہراہ دستور پر واقعہ تمام فیڈرل سرکاری دفتر بند ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کچھ وزارتوں،ڈویژنوں اور محکموں میں ضروری سٹاف کام کے لئے موجود ہو گا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ وزارت خارجہ، داخلہ ،خزانہ، اطلاعات و نشریات،کابینہ ڈویژن،کامرس ،صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کا ضروری عملہ موجود ہوگا۔