Live Updates

شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کے لیئے نیک شگون ہے، آصف زر داری کی اپوزیشن لیڈر کو مبارکباد

صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ، بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کے لیئے نیک شگون ہے، آصف زر داری کی اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کے لیئے نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ آصف زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات