قصور، مکان کی خستہ حال چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

قصور، مکان کی خستہ حال چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) قصور کے نواحی گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں نور پور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 50 سالہ رفیع، 30 سالہ روبینہ، 10 سالہ ایمان فاطمہ، 03 سالہ جان محمد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کر کے ملبہ سے باہر نکالا، اس دوران ملبہ میں دبے چاروں افراد جاں بحق ہوچکے تھے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :