پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا، نریندر مودی کی گیدڑ بھبکی

ہفتہ 16 فروری 2019 16:32

پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا، نریندر مودی کی گیدڑ بھبکی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا کہ ’’وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتاہے آج دہشتگردی کا استعارہ بن چکاہے۔

(جاری ہے)

‘‘مودی نے کہا میں نے کل بھی کہاتھا اور آج بھی کہہ رہاہو ں پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشتگرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائے گا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم نے سیکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اورکیسے دہشتگردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ ہم نے فوج کو پلوامہ کے قصورواروں کو سزا دینے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔