گریٹ پاکستان سپر لیگ زندہ باد کراچی پیس مشن سائیکلنگ ایڈونچرکل ہوگا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:33

گریٹ پاکستان سپر لیگ زندہ باد کراچی پیس مشن سائیکلنگ ایڈونچرکل ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ڈائریکٹر جنر ل سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ آ ف سندھ ہائیکورٹ کل ’’گریٹ پاکستان سپر لیگ زندہ باد کراچی پیس مشن سائیکلنگ ایڈونچر ‘‘ کے شرکاء 10تیز رفتار قومی سائیکلسٹوں کو مزار قائد سے روانہ کریںگے۔ یہ بات کل خصوصی بریفنگ میں مشن کے چیف آرگنائزراور کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمداعوان نے بتائی انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایڈونچر کو اسپرنگ برڈ گرامر اسکول کے CEOریاض علی نے اسپانسر کیا ہے۔

سائیکلسٹ مزارقائد سے روانہ ہوکر شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، حسن اسکوائر ، نیشنل اسٹیڈیم ، نارتھ کراچی، ناظم آباد، میٹرک بورڈ آفس سے ہوتے ہوئے اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کالونی پہنچیں گے جہاں اسپرنگ برڈ گرامر اسکول کے CEOریاض علی سائیکلسٹوں کے اعزاز میں استقبالیہ دینگے۔

(جاری ہے)

صبح11بجے یہاں سے روانہ ہوکر واپسی کا سفر کرینگے اور گولیمار، لسبیلہ،گرومندر سے ہوتے ہوئے واپس مزار قائد پہنچیں گے۔ آخر میں تمام سائیکلسٹوں کو مہمانان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائیکورٹ اور اسپرنگ برڈ گرامر اسکول کیCEOریاض علی سائیکلسٹو ں میں نقد انعاما ت اور اسناد تقیسم کرینگے۔