وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدکی زیرصدارت لاہورمیں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کے بعدہنگامی اجلاس

لاہورجیسے شہرمیں پولیووائرس کی تصدیق ناقابل قبول ،انسدادپولیومہم کومزیدموثربنانے کیلئے عالمی ادارہ اطفال کے ساتھ مل کرڈیزائن کی جائیگی

ہفتہ 16 فروری 2019 17:16

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدکی زیرصدارت لاہورمیں آٹھ ماہ کے بچے میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت لاہورمیں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کے بعدپرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون برائے انسدادپولیوبابربن عطاء، عالمی ادارہ صحت، عالمی ادارہ اطفال، ڈپٹی کمشنرلاہورصالح سعیداوردیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور، فیصل آباد اورراولپنڈی کے گٹرکے پانی میں پولیووائرس کی موجودگی کی وجوہات کاباغورجائزہ لیاگیا۔ 18 فروری سے انسداد پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے کل اتوارکوخصوصی اجلاس بلایاجائیگا۔اجلاس میں وزیراطلاعات، وزیربلدیات، وزیرتعلیم اورشعبہ صحت سے متعلقہ حکام شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے والدین کے ذہنوں سے انسدادپولیوبارے بے چینی ختم کرنے پرغورکیاجائیگا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میں لاہورمیں پولیووائرس کی تصدیق پرانتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ لاہورجیسے شہرمیں پولیووائرس کی تصدیق ناقابل قبول ہے۔انسدادپولیومہم کومزیدموثربنانے کیلئے عالمی ادارہ اطفال کے ساتھ مل کرڈیزائن کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنرلاہورصالح سعیدشہرمیں انسدادپولیومہم کی براہ راست نگرانی کرینگی۔