Live Updates

شہر قائد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب شہر بھر کے لاکھوں مریض رل گئے

دو بچوں کی طبعی اموات پر لواحقین غم میں و غصہ پھیل گیا،بچوں کی اموات ہڑتال کے سبب نہیں ہوئیں،سربراہ این آئی سی ایچ

ہفتہ 16 فروری 2019 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) شہر قائد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب شہر بھر کے لاکھوں مریض رل گئے، دو بچوں کی طبعی اموات پر لواحقین غم میں و غصہ پھیل گیا، این آئی سی ایچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات ہڑتال کے سبب نہیں ہوئیں، تحریک انصاف نے ہڑتال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے این آئی سی ایچ میںہفتہ کو دو بچے دم توڑ گئے ، لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے سبب ہوئی، اس موقع پر غم و غصے سے بھرے افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی واقعے کے بعد سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکت ہڑتال کے سبب نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال صرف او پی ڈی میں جاری ہے جبکہ بچے وارڈ میں داخل تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وارڈ میں داخل مریضوں کو مسلسل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ایک بچہ ذہنی معذوری کا شکار تھا، دوسرے کو پیدائشی نمونیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں بچے علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ ان میں سے بعض کی حالت اس قدر سنگین ہوتی ہے کہ وہ جانبر نہیں ہوپاتے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بچوں کی اموات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کیباعث مریض پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے،وزیراعلی سندھ ڈاکٹرزکے مطالبات کافوری حل نکالیں۔انہوں نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہونیوالی اموات کا ذمہ دار وزیراعلی سندھ کو قرار دے دیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ڈاکٹر سے بھی اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ہڑتال پر نظرثانی کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات