شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 16 فروری 2019 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی پولیس نے انڈسٹریل ایریا سے دہشت گردی کیس میں مطلوب ملزم گرفتار کر کے اسلحہ، جعلی پولیس کارڈ، بیلٹ اوروردی برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری صادق آباد قبرستان سیعمل میں آئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہراب گوٹھ سپرہائی وے میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔دوسری جانب گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا، ملزم سے اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔یاد رہے کہ 4 روز قبل پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریجنرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان، اور منشیات برآمد کی گئیں۔کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتارواضح رہے کہ 21 دسمبر 2018 کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا