سعودی ولی عہد کا دورہ ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی ،تجارت اور معدنی وسائل سے متعلق ایم او یوپر دستخط ہونگے

ہفتہ 16 فروری 2019 17:35

سعودی ولی عہد کا دورہ ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی ،تجارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد سلمان کے دورہ پاکستان میں ہونے والے معاہدوں اور یاداشتوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے ،پاکستان اور سعودی عرب منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے ایم او یو پر دستخط کریں گے،پاکستان اور سعودی عرب معدنی وسائل سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان متبادل توانائی کے منصوبوں بارے ایم او یو پر دستخط بھی ہونگے،پاکستان اور سعودی عرب باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی تعاون اور رکاوٹوں کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کریں گے،ان معاہدوں پر متعلقہ شعبوں کے وزراء اور سیکرٹریز دستخط کریں گے۔