مناواں میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 8سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کو جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا حکم

ہفتہ 16 فروری 2019 17:35

مناواں میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 8سالہ بچی گولی لگنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مناواں میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 8سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیدیا ۔بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

چھت پر کھڑی 8سالہ بسمہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ واقعہ کے بعد شادی والے گھر میں موجود افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے آٹھ سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے باعث بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،جاں بحق بچی کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔