دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا

ہفتہ 16 فروری 2019 17:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔160 سے زائد منزلوں پر بنی اس عمارت میں اگرچہ رہائش کیلئے پرتعیش ہوٹل پہلے سے ہی موجود ہیں تاہم اب اس عمارت کی آخری منزلوں پر دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں عوام ہائی ٹی، مشروب، میٹھے کھانے اور موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔تین منزلوں پر مشتمل اس ہوٹل کو ہر روز دو پہر ساڑھے 12 بجے کے بعد عوام کیلئے کھولا جائے گا اور عوام رات دیر گئے تک وہاں مختلف قسم کے میٹھے کھانے اور مشروب کھا سکیں گے،دنیا کے اس بلند ترین ہوٹل پر ہائی ٹی کے شوقین افراد کو کم سے کم پاکستانی 20 ہزار روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ہوٹل میں چائے پینے کے خواہش مند ہر شخص کو 550 درہم یعنی پاکستانی کم سے کم 20 ہزار روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ہوٹل میں مشروب اور میٹھے کھانوں کے ریٹ الگ الگ ہیں اور کم سے کم ریٹ پاکستانی 20 ہزار روپے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :