Live Updates

شہبازشریف کی رہائی کسی این آر اوکا نتیجہ نہیں ،نیب اپنے کیس صحیح طرح بنا نہیں پا رہا ‘عمر سرفراز چیمہ

پی ٹی آئی کی حکومت مشکل وقت سے نکل آئی ، سعودی سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط ہوگی، 16 سال بعد ہائی پروفائل سعودی شخصیت پاکستان کادورہ کرے گی‘تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی چیئرمین سیکرٹریٹ میں گفتگو

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات عمر سرفرا زچیمہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکل وقت سے نکل آئی ہے، سعودی سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط ہوگی، 16 سال بعد ہائی پروفائل سعودی شخصیت پاکستان کادورہ کرے گی، پلوامہ حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ، پلوامہ حملہ مودی نے بے جان الیکشن مہم میںرنگ بھرنے کی ناکام کوشش کی ہے، پاکستان پربھارتی الزامات کومسترد کرتے ہیں، شہبازشریف کی رہائی کسی این آر اوکا نتیجہ نہیں ہے ، عدالتیں آزاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عمر سرفراز چیمہ نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈ ن ٹائون میں پی ٹی آئی کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ندیم قادر بھنڈر ، سلمان مالک ، ملک کامران ، شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرز اپنے کیس صحیح طرح بنا نہیں پا رہا ۔ پلوامہ حملے کا الزام پاکستان سے تعلق نہیں مودی کا پاکستان پر الزام الیکشن میںووٹر کو اپنی اپنی طرف متوجہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، عمرسرفراز چیمہ نے کہاکہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کی قدر کرتا ہے اور ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے ، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں انڈیا آرمی کے مظالم سے پوری دنیا واقف ہے ، مودی کو کشمیری عوام پرہونے والے ظلم کے بازار کو بند کرنا چاہئے ، پلوامہ حملہ مودی نے بے جان الیکشن مہم میںرنگ بھرنے کا جوازڈھونڈ نکالا، کشمیر میںآبروریزی اور نسل کشی کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، حکومت کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے، عمر سرفرا زچیمہ نے کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ، تحریک انصاف کے کارکنوں کے قاتل جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرے گی، معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی، صنعتوں کا پہیہ چلے گااور بے رروزگاروں کوروزگار ملے گا، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو پانچ سالوں میں ترقی کی طرف گامزن کرے گی اور اپنی ٹھوس پالیسوں سے ملک کو قرضوں سے دلدل سے نجات دلائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات