Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری کی تاریخ ساز کتاب قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی (کل )سندھ اسکائوٹس کلب میں ہو گی

ہفتہ 16 فروری 2019 18:05

ڈاکٹر طاہر القادری کی تاریخ ساز کتاب قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکی صدر مظہر محمود علوی نے المنہاج سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ MYL زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تاریخ ساز کتاب8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی 17فروری اتوار دن ایک بجے سندھ اسکائوٹس کلب میں ہو گی ۔

اس سلسلے میں 19انتظامی کمیٹیاں اپنے اپنے کاموں کو احسن انداز میں مکمل کر کے کل کے انتظامات میں مصروف عمل ہیں ۔تقریب کی سیکورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والوں کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان بھی مامور ہونگے ۔تقریب رونمائی تاریخ ساز ہو گی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

قرآنی انسائیکلو پیڈیا اتنی زخیم ہونے کے باوجود دو ماہ کے کم عرصے میں اس کے بیس ہزار سے زائد سیٹ اب تک فروخت ہو چکے ہیں لاکھوں کی تعداد میں ایڈوانس بکنگ موجود ہے دنیا بھر میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی مانگ کی وجہ سے منہاج پبلیکشنز چوبیس گھنٹے طباعت میں لگا ہوا ہے ۔علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو آنے والی نسلوں کو سیراب کرے گا اور نسل نو کو قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے ،انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گاڈاکٹر طاہرالقادری نے علم، قلم، تقریر اور تحریر کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا۔

ضرورت اس امر کی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کو پاکستان کے نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ آنے والا معاشرہ معتدل اور حقیقی روشن خیال ہو۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی کی پاکستان بھر میں تقریبات جاری ہیں اس سلسلے میں کل ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی صدر منہا ج القرآن انٹر نیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب رونمائی کی دعوت اب تک پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء مصطفی کمال، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ،معروف ڈرامہ نگار انور مقصود ،پیپلز پارٹی کے رہنماء ناصر شاہ،وزیر بلدیات سعید غنی ،راشد ربانی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی اورکنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ،مایہ ناز بیٹسمین یونس خان ،،ڈاکٹر فاروق ستار ، معروف اینکر انیق احمد ،سن پیٹرک کے کارڈینل جوزف ، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء قاضی اسرائیل،ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے بانی مطیع الرحمن آسی،پیرزادہ محمود الحسن ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء صادق جعفری،تقی ظفر،جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الھدیٰ ،حافظ نعیم ،GDAکے رہنماء عرفان اللہ مروت،ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا سلیمان ،خانہ فرھنگ ایران باقر مہندی ،معروف قانون دان چوہدری ظفر ،FCAکے صدر اشفاق تولہ،معروف کالم نگار محمود شام ،سعید خاور،مقصود یوسفی،امتیاز فاران،اے ایچ خانزادہ،حافظ محمد ثانی،پروفیسر خیال آفاقی، علماء کرام میں جامعہ غوثیہ طارق رود کے علامہ قاری عبد القیوم محمود،ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت سندھ خطیب پاکستان علامہ اکرم سعیدی،پیر طریقت افضل نقشبندی،سنی علماء کونسل کے سربراہ علامہ اشرف گورمانی،پیر طریقت علامہ سید احمد علی شاہ ،اسلامک سینٹر نارتھ ناظم آباد علامہ پروفیسر سرفراز صابری،علماء دارلعلوم شمس العلوم ،علامہ ڈاکٹر رضوان احمد نقشبندی،اساتذہ جامعہ انوار القرآن گلشن اقبال،سابق سینیٹر علامہ احترام الحق تھانوی،معروف اینکر و مصنف محمد علی سید،علامہ قاری محمد امین نقشبندی،مفتی غلام نبی فخری،علامہ فیض الہادی قادری،شیخ عبد الرزاق چشتی سیالوی،علامہ مفتی ثناء اللہ عباسی ،محمد حسین محنتی،علامہ قاضی احمد نورانی سمیت تمام مکاتب فکر ،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔

تقریب رونمائی 5بجے تک جاری رہے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات